۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
صدائے حوزہ

حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۹ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۲۹ " کا مقدماتی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

اس اشاعت میں؛ امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایک خاص مقالہ پیش قارئین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے جو کہ " امام حسن عسکری علیہ السلام، وقت کے حالات اور شیعوں سے رابطہ " کے عنوان سے موجود ہے، نیز شیراز میں حرم حضرت شاہ چراغ (ع)میں ہوئے حملے کے متعلق مراجع کرام کا مذمتی بیان، خاص کر رہبر معظم، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ مکارم شیرازی و آیت اللہ اعرافی وغیرہ کے بیانات شامل ہیں، دوسری بھی اہم خبریں جیسے: زن، زندگی، آزادی کے متعلق آیت اللہ جوادی آملی کا بیان کہ یہ نعرہ ہمارا ہے، سعودی عرب ، سینما گھر اور میوزک کنسرٹس کے بعد اب ہالوین تک جا پہنچا، اقوام متحدہ میں ۱۲۵ ممالک کا اسرائیل کے خلاف ووٹ، یوم طلبا کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بیان، عرب اسرائیل تعلقات میں سعودی عرب نے بنیادی کردار ادا کیا، ایران کے دشمن ایک بار پھر مایوس ہوں گے: حسن نصر اللہ، عمران خان پر قاتلانہ حملہ، رہبر معظم کا طلاب کرام سے خطاب کے متعلق مضمون: امریکہ نابود ہو رہا ہے، نئے عالمی نظام کی تیاری ،، جیسے موضوعات پر خصوصی مضمون نیز برصغیر اور دنیا بھر کے علماء اور دینی مراکز کے اہم خبروں پر مشتمل مفید مجموعہ آپ کے پیش خدمت ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .